Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کو بدترین معاشی حالات کا سامنا ہے،محمودخان

شانگلہ کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائےگا، وزیر اعلیٰ کارتقریب سےخطاب

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نےکہاہےکہ حکومت کو بدترین معاشی صورتحال کاسامنا ہےجواسےورثےمیں ملی ہےتاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میںحالات جلد بہتر ہو جائیں گے،

وہ پیرکےروزضلع سوات یونیورسٹی شانگلہ کیمپس میں تقریب سےخطاب کررہےتھے،انھوں نےکہاکہ اس وقت حکومت کو روزانہ سات ارب روپےصرف قرضوں پرسو کی مد میں ادا کرناپڑرہےہیں جس سےکمزورمالی پوزیشن کااندازہ بخوبی لگایاجاسکتا ہے،انھوں نےکہاکہ مشکل حالات سےنکلنےکیلئےمشکل فیصلےکرناپڑتےہیں اسی لئے موجودہ حکومت کو بھی مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سےزیادہ متائثرہو ئےہیں اوران اضلاع کےلوگوں نےسب سے زیادہ قربانیاں بھی دی ہیں اسلئےحکومت قبائلی اضلاع کی تیزترترقی اوروہاں کےلوگوں کامعیارزندگی بلند کرنے پرخصوصی توجہ دےرہی ہے،سوات اور شانگلہ کےعلاقے بھی دہشت گردی سےکافی متائثرہوئےاوران علاقوں میں بھی ترقی کر عمل کو تیزی سےآگےبڑھانےکی ضرورت ہے،

انھوں نےکہاکہ وہ سوات اورشانگلہ کےباشندوں کو درپیش مسائل ومشکلات سےبخوبی آگاہ ہیں اوران مسائل کےحل کیلئےجا مع منصوبہ بندی کےتحت کام کرناچاہتےہیں، وزیراعلی نےکہاکہ صوبے کےپسماندہ اضلاع کو چھ زونزمیں تقسیم کیاجارہاہےتاکہ پسماندہ اضلاع کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لانے کیلئے زیادہ توجہ اور تیزی سے کام کیا جا سکے،

انھوں نےکہاکہ شانگلہ کی ترقی کیلئےصوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل برائےکارلائی گی،ضلعےمیں سڑکوں،ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کےقیام کےحوالےسےترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائےگا،

انھوں نےکہاکہ کوئلےکی کانوں میں کام کرنےوالےضلع شانگلہ کےباشندوں کےبچوں کو مفت تعلیم دی جائےگی اوراس علاقے میں روزگار کےمواقع پیدا کرنےکےحوالےسے بھرپورتوجہ دی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.