Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خدارا پشاور میٹرو کی تحقیقات روکیں۔حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میٹرو کی تحقیقات رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔  پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مخدوم علی خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ اسلام آباد اور پشاور رجسٹری میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اس لیے عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی کے حوالے سے دائر درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 45 دن میں انکوئری کا حکم دیا تھا۔ جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے منصوبے کو ویژن کے بغیر فیس سیونگ کے لیے شروع کیا، ناقص منصوبہ بندی کے باعث منصوبے کی لاگت میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا اور پشاور کے رہائشوں کے لیے تکلیف کا باعث بنا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مختلف تاریخیں دیتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.