Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:حالیہ مون سون بارشوں سےایک بچےسمیت5افراد جاں بحق

پشاور:خیبرپختونخوا میں ہونےوالی حالیہ مون سون بارشوں سےایک بچےسمیت5افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ چترال کےمختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نےخیبرپختونخوابھرمیں ہونےوالی حالیہ مون سون بارشوں سےہونےوالےجانی اورمالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں،جسکےمطابق صوبے کےمختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں2بچےاورایک خاتون بھی شامل ہیں۔بونیراورمانسہرہ میں ایک ایک جب کہ شانگلہ میں2افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایبٹ آباد میں 5 سالہ بچہ برساتی نالے میں جان کی بازی ہار گیا۔

بارشوں کےدوران مختلف واقعات میں18افراد زخمی بھی ہوئےجن میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔بارشوں سے5مکانات تباہ جبکہ 2 کوجزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ ایک اسکول مکمل تباہ جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب چترال کےمختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیداہوگئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ سیلابی ریلےکےباعث ترچ، کوشٹ اورشیشیکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت کےلیےبند ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.