Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی16جنرل نشستوں پرانتخابات(کل)ہوں گے

ان تاریخی انتخابات میں تقریباً دس سیاسی جماعتوں کے84 اور 213 آزاداْمیدواروں سمیت کل 297 اْمیدواراپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں

اسلام آباد۔صوبہ خیبرپختونخوا میںضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی16جنرل نشستوں پرکل ہونےوالےتاریخی انتخابات میں تقریباًدس سیاسی جماعتوں کے84اور213 آزاداْمیدواروں سمیت کل297اْمیدواراپنی قسمت آزمائی کررہےہیں جن میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کی دوخواتین اْمیدواربھی شامل ہیں۔

حتمی فہرستوں کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نےتمام 16حلقوں’جمعیت العلمائےاسلام (ف)نے15’عوامی نیشنل پارٹی نے14’پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین اور جماعت اسلامی نے13’13 حلقوں پراپنےاپنےاْمیدوارمیدان میں اْتارے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)نے5’قومی وطن پارٹی نے3’جمیعت العلمائےاسلام(س)اورپاکستان سرزمین پارٹی نے2 ‘2حلقوں جبکہ پاکستان عوامی انقلاب پارٹی نےصرف ایک حلقےسےاپنے اْمیدوارنامزدکررکھے ہیں تاہم قبائلی ضلع اورکزئی میں جمیعت العلمائےاسلام (ف)کےاْمیدوار قاسم گل سمیت کئی آزاداْمیدوارپہلےہی ایک آزاداْمیدوارغزن جمال کےحق میں دستبردارہوچکےہیں۔

ان قبائلی اضلاع میں انتخابی مہم کاوقت 48گھنٹے قبل ہی گزشتہ شب احتتام پذیر ہوگیا ہے۔

ان اضلاع میں تمام اْمیدواروں نےاپنی انتخابی مہم بھرپورچلائی اوراپنےاپنےحلقوں میں کارنرمیٹینگزکےعلاوہ جلسےجلوس کاانعقادکیا تاہم کہیں بھی کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کےجاری حتمی فہرستوں کےمطابق قبائلی ضلع کرم کےحلقہ پی کے108میں سب سےزیادہ 26آزاد اْمیدوارانتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کررہےہیں جبکہ سب سےکم آزاداْمیدواروں کی تعدادقبائلی ضلع باجوڑ کےحلقہ پی کے100 میں ہےجہاں کل 12میں سے صرف 4آزاداْمیدوارحصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح تمام 16حلقوں میں سب سےکم اْمیدوار چھ قبائلی سب ڈویژن پرمشتمل حلقہ پی کے115 میں ہےجہاں تین سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی’ اے این پی اور جے یو آئی(ف) کے تین اْمیدواروں اور سات آزاراْمیدواروں سمیت کل10 اْمیدوارحصہ لےرہےہیں۔

دلچسپ امریہ ہےکہ دو قبائلی اضلاع خیبرکےحلقہ پی کے106سےعوامی نیشنل پارٹی کی خاتون اْمیدوار ناہید اورضلع کرم کےحلقہ پی کے109سےجماعت اسلامی کی خاتون ملاسہ(زوجہ حکمت خان)ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.