Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا اورقبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی روز کرانےکا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی روزکرانےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔تفصیلات کےمطابق 28 اگست کو بلدیاتی ادارےتحلیل ہونےکےبعد الیکشن کمیشن کی جانب سے120روز کے اندر نئےبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں گےجبکہ صوبائی حکومت نے بھی بلدیاتی الیکشن کےلیےتیاری پکڑ لی ہے۔اس سلسلےمیں معلوم ہواہےکہ قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی علاقوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی16نشستوں کےلیےانتخابات رمضان المبارک کےبعد کرائےجارہےہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن بھی کرائے جانے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ 30 اپریل تک نئے بلدیاتی ایکٹ منظور کرالیں تاکہ 28 اگست کو بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد 120 روز میں الیکشن کا انعقاد کیا جاسکے جو الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
ذرائع نےبتایا ہےکہ قبائلی علاقےچونکہ خیبرپختونخوا کا حصہ ہیں اس لیےخیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں ایک ہی روزالیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالےصوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی سےرابطہ کیاگیا توانہوں نےکہا کہ اگر الیکشن کمیشن تیار ہےتو ہم بھی قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کےلیےتیارہیں۔نئے بلدیاتی نظام کےلیےایکٹ تیارکرلیا گیاہےجسکی منظوری کےبعد اسےاسمبلی میں پیش کیا جائے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے جو تاریخ دی گئی ہے اس تاریخ تک ایکٹ منظور کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.