Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مزید 5 بچے پولیو کا شکار

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں ملک کے مختلف حصوں میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 4 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جو ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ لکی مروت کی تحصیل بیٹنی میں 22 ماہ اور 18 ماہ کے بچوں جب کہ تحصیل سرائے نورنگ میں 17 ماہ کے بچے اور تحصیل لکی مروت میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 صوبے میں 4 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی جن میں سے 9 کیسز ضلع لکی مروت اور ایک ٹانک سے رپورٹ ہوا ہے۔ اُدھر صوبے میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہوگئی جس میں 68 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی ایک اور پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے حکام نے بتایاکہ ضلع پشین میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق حالیہ پولیو مہم کے دوران متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ انسداد پولیو ٹیموں نے متعدد بار کوشش کی لیکن اہلخانہ اس پر راضی نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.