Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا حکومت کا ملک بھر سے صوبے کے 3150 نوادرات واپس لانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے ملک بھر سے صوبے کے 3150 نوادرات واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔  سینئر وزیر عاطف خان کی زیر صدارت محکمہ آثار قدیمہ کے حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں صوبے میں مزید 8 نئی سائٹس کو محفوظ بنانے کی منظوری کے علاوہ کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے قیمتی نوادرات ملک کے مختلف میوزیم میں موجود ہیں جنہیں واپس لانے کے لئے سمری بیجھی جائیگی اور انٹر پراونشل کمیٹی سے رابطہ کیا جائیگا۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق نئے سائٹس کا منصوبہ 500 ملین روپے کی لاگت سے ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کیا جائیگا اور صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس پر بنائی گئی ویڈیوز مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو بھیجی جائیں گی۔

محمد عاطف خان نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے جس سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.