Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: چھ روزہ بارشوں کے باعث 16 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں ہونے والی چھ روزہ بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 16 انسان لقمہ اجل بن گئے۔ یہ اعداد و شمار صوبہ خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کیے ہیں۔  موسلا دھار بارشوں اور دریاؤں و ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے سبب 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 12 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ 25 کو جزوی طور پرنقصان پہنچا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔ موسلا دھار بارشوں اور دریاؤں و ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے سبب 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.