Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

پشاور: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

وزیر صحت کے پی نے کہا کہ میں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے وہ اب آئسولیشن میں ہیں تاکہ دیگر اسٹاف ممبر محفوظ رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.