Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا حلقہ پی کے100سے115کے انتخابات

انتخابات میں حصہ لینےکےخواہشمند  سیاسی جماعتیں،شیڈول کیمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ تک خواتین واقلیت کی مخصوص نشستوں کےلئے ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائیںگے

پشاور۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نےقبائیلی اضلاع میں صوبائی نشستوں حلقہ پی کے100سے115کے پرہونیوالےانتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشن ایکٹ2017کی شق104کی جانب مبذول کراتےہوئےیاد دلایاہےکہ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ تک خواتین کی04اوراقلیت کی01مخصوص نشستوں کےلئےصرف سابق قبائیلی اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرزخواتین اوراقلیتی برادری سےتعلق رکھنےوالےمتعلقہ جماعت سےتعلق رکھنےوالےامیدواروں کی ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جو کہ مخصوص نشستوں کے لئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کئےگئےہیں کےپاس جمع کرانا ہوگا۔

سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر زیادہ امیدواروں کے نام شامل کریں۔ تاکہ دوران جانچ پڑتال بوجہ ناہلی یا نشست خالی ہونیکی صورت میں متبادل نام دستیاب ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.