Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا قتل

خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ صوابی کے 19 سالہ خواجہ سرا محمد سعد کو اس کے بھائی نے ناچ گانے کے باعث فائرنگ کرکے قتل کیا۔

اطلاعات کے مطابق محمد سعد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ راولپنڈی میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس گھر آ رہا تھا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور میں فائرنگ کر کے گل پانڑہ نامی خواجہ سرا کو قتل جب کہ چاہت کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.