Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی و دیگر اہم منصوبوں میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے،جین

یورپی یونین پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرناچاہئے،پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر

پشاور۔پاکستان میں یورپی یونین کےسفیرMr. Jean Francois Cautainنےپاکستانی بزنس کمیونٹی پر زوردیاہےکہ وہGSP Plusکے مکمل ثمرات حاصل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نےاس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کی معاشی ترقی و دیگراہم منصوبوں میں اپنا تعاون جاری رکھیں گےجبکہ سرحدچیمبرکےصدر فیض محمد فیضی نےیورپی یونین کی پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں جاری مختلف منصوبوں پرخراج تحسین پیش کیا اورکہاہےکہ یورپی یونین پاکستان اورافغانستان کےمابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئےاپنا بھرپور کردار ادا کرناچاہئے۔

خیبر پختونخوا میں صنعت و تجارت کےشعبےسمیت آئل اینڈ گیس ہائیڈل پاورجنریشن’جیمز اینڈ جیولری ماربل ادویات ماچس گھی اینڈ آئل پیٹرو کیمیکل ‘ شہد اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں سے استفادہ حاصل کریں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےگذشتہ روزپاکستان میں یورپی یونین کےسفیرکےدورہ سرحد چیمبرکےموقع پراجلاس سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ اس موقع پرسرحد چیمبرکےسینئرنائب صدرانجینئرسعد خان زاہد’نائب صدرحارث مفتی’سابق سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی’سرحد چیمبرکےسابق صدر زاہداللہ شنواری’سابق سینئرنائب صدرمحمد نعیم بٹ’ایگزیکٹو کمیٹی کےاراکین ملک نیازمحمد اعوان’شمس الرحیم’محمد الطاف بیگ’ آفتاب اقبال’شاہد حسین’منہاج الدین’محترمہ شبنم منیر’آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کےچیئرمین منظور الٰہی ‘ عابد اللہ خان یوسفزئی ‘عمر خان زکوڑی’صدرگل’فیض رسول’فضل واحد’نعیم قاسمی سمیت صنعت وتجارت سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی نے کہا کہ یورپی یونین کا پاکستان اور خیبر پختونخوا ترقی کے لئے کردار قابل ستائش ہے اوراس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ ایجنسی (KPTEVTA) کو سکلڈ ڈویلپمنٹ اور ٹریننگ کیلئے فنڈزمیں اضافہ اور پروگرام کو مزید وسعت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نےکہاکہ یورپی یونین ٹیکنالوجی کی ترقی اوراس کو مزید بہتربنانےکیلئےاپنابھرپورتعاون کرے۔انہوں نےیورپی یونین کی جانب سےجی ایس پی پلس سٹیٹس کےباوجود یورپین ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں تاحال اضافہ نہ ہونے پرتشویش کااظہار کیا اور کہا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایکسپورٹ نہ ہونےکےبرابرہےجسکی بنیادی وجہ افغانستان کی جانب سے سخت شرائط اورمختلف قسم کی ڈیوٹیز کا اطلاق ہے۔انہوں نے یورپی یونین سے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اپنابھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر Mr. Jean Francois Cautain نے سرحد چیمبر کے صدرفیض محمد فیضی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات اور تجاویز سے اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ یورپی یونین اس حوالے سے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تاحال جی ایس پی پلس کے مکمل ثمرات حاصل نہیں کرسکااس لئے بزنس کمیونٹی سے پاکستان کی مصنوعات کی ایکسپورٹ یورپی یونین کی منڈیوں تک پہنچانے اور اس میں اضافہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ‘ ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ ایجنسی(KPTEVTA) کو سکلڈ ڈویلپمنٹ اور ٹریننگ کیلئے فراہم کی جانیوالے فنڈزمیں اضافہ اور پروگرام کو مزید وسعت دینےکیلئےہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔یورپی یونین کےسفیرنےپاکستان اور خیبر پختونخوا میں مستقبل میں شروع ہونیوالےمنصوبوں کےحوالےسےتفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پرسرحد چیمبرسینئرنائب صدرانجینئرسعدخان زاہد’نائب صدرحارث مفتی’سابق صدرزاہداللہ شنواری اورآل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کےچیئرمین منظورالٰہی اورشہد کےایکسپورٹرزنےبھی خطاب کیا اوریورپی یونین ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ تجارت میں مشکلات کےحوالےسےآگاہ کیااوراس کےحل کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.