Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کےلیے سالانہ 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.