Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے قندھار حملےسےمتعلق افغان ایجنسی کا دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد ۔دفترخارجہ نےافغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سےقندھارحملےکا منصوبہ پاکستان بنائےجانےکےالزام کو مسترد کرتےہوئے اسے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مسائل حل کرنے کی کوششوں کے برعکس قرار دیدیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان انٹیلی جنس سروس نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعےسےمتعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

واضح رہےکہ این ڈی ایس کی جانب سےایک بیان میں دعویٰ کیاگیاتھاکہ قندھارپولیس ہیڈکوارٹرزپرحملےکامنصوبہ بلوچستان کےشہر چمن میں بنایاگیاتھا۔قندھارمیں فائرنگ کےبعد ہونےوالےاس دھماکےمیں9 شہریوں سمیت 12افراد ہلاک ہوئےتھے،جسکی ذمہ داری طالبان نےقبول کرلی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.