Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ریاستی اداروں کےخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت ہرزہ سرائی کی جارہی ہے،نورالحق قادری

اکابرین کی طرح ہم بھی مادروطن کے دفاع کیلئےاپنا سب کچھ قربان کردینگے،حضرت پیر شیخ گل صاحب مبارک ایک کامل ولی تھے جامعہ جنیدیہ کی 200 شاخیںعلم دین کی ترویج میں مصروف ہیں،وفاقی وزیرکی تقریب سے خطاب

پشاور۔وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیرمحمد نورالحق قادری نےکہاہےکہ ریاستی اداروں کےخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت ہرزہ سرائی کی جارہی ہےجو ملک وملت کیلئے انتہائی خطر ناک ہے،ہمارے اکابرین نے پاکستان کےحصول کیلئےتحریک پاکستان میں ہر قسم کی مالی و جانی قربانی پیش کی ہے،ہم بھی مادروطن کے دفاع کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینگے اور ہم اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےاتوارکےروز جامعہ امانیہ گجرآباد ہزار خوانی پشاور میں شباب اہلسنت کےزیر اہتمام حضرت پیر شیخ گل صاحب مبارک کی یاد میں منعقدہ "شیخ المشائخ کانفرنس”میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت روحانی پیشوا حضرت پیرشمس الامین قادری پیرآف مانکی شریف نےکی جبکہ روحانی رہنماحضرت پیررحمت کریم قادری چشتی،حضرت پیرفخرعالم جان،حضرت علامہ مفتی نظام الدین سرکانی،حضرت صاحبزادہ علامہ جنید امین قادری،حضرت علامہ صاحبزادہ فضل منان قادری،حضرت مولانا معراج الدین سرکانی،حضرت مولانا عبدالواجد جنیدی،حضرت علامہ محمد ثاقب جنیدی،علامہ ڈاکٹر شمس الرحمن شمس،حضرت مولاناعقل وزیر چشتی،حضرت مولانا اسماعیل حقی اورچیئر مین ممتازحسین قادری نےخصوصی طورپرشرکت کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نےکہاکہ آج ہماری خوش بختی ہےکہ ہم ایک عظیم کامل ولی کی یاد میں جمع ہوئےہیںجو تھےتوفقیراور بوریاں نشیںلیکن اللہ تعالیٰ نےاپنی بندگی،شریعت اور طریقت کاان سےایسا کام لیاکہ انمول موتی بناکراپنےبندوں کےسامنےبےتاج بادشاہی بخشتی اورانہیں زندگی میں بھی لاکھوں لوگوں کی عقیدت کا مرکز بنا دیا تھا اور آج جب دنیا سے رحلت فرما گئے ہیںتو بھی ہزاروں لوگ اس اللہ کے نیک بندے جناب شیخ گل صاحب مبارک کیلئےتعزیتی مجالس منعقد کرتے ہیں اور اب تک ہزاروں ختم قرآن کریم او ر لاکھوں کی تعداد میں درود شریف کا ہدیہ ایصال ثواب پیش کیا جا چکاہےاورروزانہ پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ حضرت پیر شیخ گل نےرشد وہدایت کےساتھ ساتھ علم شریعت کےفروغ اورنشر واشاعت کیلئےجامعہ جنیدیہ کی بنیاد رکھی جسکی200سے زیادہ شاخوں میں اس وقت 24ہزار طالب علم علم نبوت کا فیض حاصل کررہےہیں اور یہ سلسلہ جاری رہےگااوراس صدقہ جاریہ کا ثواب شیخ مشائخ کو ملتا رہےگا۔

تقریب کےاختتام پر پیر آف مانکی شریف حضرت پیرشمس الامین نےملک کےاستحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.