Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق صدرآصف علی زرداری زندگی کو خطرہ لاحق

اسلام آباد: آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ سابق صدر کے دل کے پاس خون جمع ہو جانے سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے پی پی شریک چیئرمین کی انجیو گرافی کا مشوره دیا ہے۔

عامر فدا پراچہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو ماہر ڈاکٹر مہیا کیے جائیں، ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، آصف زرداری کے لیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہ بنایا جانا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ واضح رہے کہ پمز اسپتال کا میڈیکل بورڈ بھی کہہ چکا ہے کہ آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس میں اگرچہ بہتری آ ئی تھی تاہم ان کے ہاتھوں میں رعشے کے باعث کپکپاہٹ میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کے لیے ایک پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ تسلسل کے ساتھ کیا جا رہا ہے لیکن حکومتی سطح پر اس سلسلے میں تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.