Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کےمطابق 6پاکستانی شہید ہوگئےاور3لاپتہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سےجاری بیان کےمطابق کرائسٹ چرچ کی2مساجد میں دہشتگردی کےدوران9پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کےوالد و والدہ،محبوب ہارون ،سہیل شاہد،سید اریب احمد،سید جہانداد علی،نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کےحکام نےان میں سے6 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہےجن میں سہیل شاہد،سید جہانداد علی،سید اریب احمد،محبوب ہارون، نعیم راشد،ان کا بیٹا طلحہ نعیم شامل ہیں۔اسکےعلاوہ تین پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن میں ذیشان رضا اورانکےوالد و والدہ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 74 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے پاس 49 میتیں ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے میڈیا نے نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔ نعیم راشد حملہ آور دہشت گرد سے مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.