Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئےہمیں مثبت رویوں کواپناناہوگا،سپیکرمشتاق غنی

پشاور۔سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نےکہاہےکہ پاکستان ہی کی بدولت آج دنیا میں ہماری شناخت ہےاوردنیا میں اپناایک مقام رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اٹلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ کردہ جلسے میں خطاب کے دوران کیا،

انھوں نےکہاآج غیرملک کی سرزمین پرمختلف پارٹیوں کےلوگ ایک پلیٹ فارم پراکھٹےہوئےہیں جو کہ اس بات کاثبوت ہےکہ ہم سب ایک ہیں ، مشتاق احمد غنی نےکہاہم سب کومتحد ہوکرپاکستان کی خوشحالی و سلامتی کےلیےآگےبڑھناہوگا،

انھوں نےکہا آج ہم اٹلی میں ہیں اوراگر اٹلی کی تاریخ اٹھاکردیکھیں کہ کیسےاس ملک نےسفرکاآغازکیاتو ہمیں ایک بات کامشاہدہ کرنےکو ملے گاکہ اٹلی کےباسیوں نےایک قوم بن کراورتعلیم کےمیدان میں آگے بڑھ کراس ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔

مشتاق احمد غنی نےکہاآج ہمیں عہد کرناہوگاکہ ہم بھی ایک قوم بن کرابھریں گےاوراپنےپاکستان کومضبوط کریںگے۔سپیکراسمبلی نےکہا ہم نےپوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی ایسےکرنی ہےکہ ہرکوئی ہمارےملک کواچھےلفظوں میں پکارےاورجب پاکستان کاوقاربلند ہوگا تو ہمارا بھی ہو گا۔

انھوں نےکہاسبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئےہمیں مثبت رویوں کواپناناہوگااورذاتی مفادات پرقومی مفادات کوترجیح دینی ہوگی۔اسپیکر اسمبلی نےبہترین جلسہ کروانےپرانتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیااورتمام شرکاء کا شکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ امید ہےکہ یوں ہی ہم اپنےوطن کی سربلندی کیلئےپرعزم رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.