Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سردیوں کی چھٹیاں ختم، خیبرپختونخوا میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکول کی تعطیلات میں توسیع کی تردید کردی۔ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج بروز پیر سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول باقاعدہ کھل رہے ہیں جب کہ چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں میں مزید اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ہمارے نوٹی فکیشن کو تبدیل کرکے جعلی مراسلہ پھیلایا جارہا ہے۔

واضح رہے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا تھا جو کہ آج 13 جنوری سے کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سردیوں کے باعث خیبرپختونخوا میں دو مرتبہ سکول کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ سردی میں اضافے کے باعث کے پی کے انتظامیہ نے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی تھیں اور بعد میں اس میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد آج بروز پیر 13 جنوری کو تمام سکول کھول دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.