Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سری لنکا میں 8 بم دھماکے، ہلاکتیں 290 تک پہنچ گئیں

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی. سری لنکا کی پولیس کے ترجمان گناسیکارا نے بتایا کہ کولمبو میں ہونے والے دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد کم ازکم 290 تک پہنچ گئی ہے اور 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دھماکوں میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوگئے۔

سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکوں کو ایک دہائی قبل تک سری لنکا میں جاری رہنے والی خانہ جنگی کے بعد بدترین واقعہ قرار دیا اور ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

سری لنکا کی وزارت خارجہ کی سیکریٹری رویناتھا آریاسنہا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کولمبو کے نیشنل ہسپتال میں 27 غیرملکیوں کی لاشیں رکھی ہوئی ہے۔

پولیس عہدیدار اس سے قبل بتایا تھا کہ ہلاک افراد میں 35 غیرملکی بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان میں برطانیہ، نیدرلینڈز اور امریکا کے شہری شامل ہیں اور اسی طرح زخمیوں میں جاپانی اور برطانوی بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.