Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی۔

سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اگلے اوور میں یاسر شاہ نے سری لنکا کے ٹاپ سکورر اوشادا فرنینڈو کو بھی گھر بھیج دیا اور پھر پانچویں روز کھیل کے تیسرے اوور میں نسیم شاہ نے سری لنکا کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح کے ساتھ اپنی 5 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

نسیم شاہ نے دوسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔  یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عباس ،شاہین آفریدی،اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان پر 80 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سری لنکا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں جس کی بدولت  پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ  سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم سری لنکا کی ٹیم 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے 263 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.