Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ:موبائل فون کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو موبائل فون کے بیلنس کارڈ پر اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے موبائل فون کے کارڈ پر آپریشنل اور سروسز فیس کو فی الحال ختم کردیا گیا ہے۔

آپریشنل اور سروسز فیس روکےجانےکےبعد موبائل فون صارفین کے100روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پراضافی 12روپے9پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی اور اس طرح صارفین 100روپے کے لوڈ پراب 88 روپے 90 پیسے کا بیلنس حاصل کریں گے۔

دوسری جانب عدالتی حکم کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہناہےکہ سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روکا تھا جس کے بعد کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی صارفین سے وصولی روک دی ہے، اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.90 روپے ملیں گے۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے9 پیسےکارڈ سےکٹوتی نہیں ہوگی،کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کارڈز پر7 سے10 فیصد ٹیکسزکم کردیےہیں، آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے کارڈ سےمنہانہیں کیےجارہے،اب آپریشنل اور سروسز فیس کمپنی کے اکاؤنٹ سے جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کےمطابق موبائل فون سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد اور سیلز ٹیکس 19.5 ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے دور میں سپریم کورٹ نے موبائل فون کے کارڈ پر حکومت کو ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا تاہم چند ماہ بعد ہی عدالت نے اس حکم کو معطل کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.