Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سگی بیٹیوں نے اپنے ہی والد کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دے دیا

پشاور میں سگی بیٹیوں نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا، قتل کے بعد بیٹیوں نےواقعے کوخودکشی کا رنگ دیا تھا۔

خیبر پختوںخوا پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں 25 اکتوبرکو  مشتاق نامی محنت کش کو قتل کیا گیا تھا جس کو گھر والوں خودکشی کا رنگ دیا۔پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کے مقتول کو اپنی ہی جواں سال بیٹیوں نے قتل کیا تھا۔پولیس نےقتل میں ملوث  دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشن  پشاور پولیس ظہورآفریدی کے مطابق پسند کی شادی سے روکنے پر جواں سال بہنوں نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں نے منیر نامی ملزم کے ساتھ  اپنے والد کو قتل کی منصوبہ بندی  بھی کی تھی۔

پولیس کی زیر حراست بہنوں نے تفتیش کے دوران پسند کے رشتے سے انکار کرنے پر باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم بہنوں کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.