Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی انتقال کر گئے

پشاور۔ ملک  کے سینئر صحافی عبدالواحدیوسفی گذشتہ شب بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں۔  ان کی نماز جناہ آج بروز ہفتہ بوقت گیارہ بجے صبح ادا کی جائے گی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سابق ایگزیکٹیو رکن عبدالواحد یوسفی ملک گیر شناخت رکھنے والے نامور صحافی اور پشاور سے شائع ہونیوالے صوبے کے کثیر الاشاعت اخبار کے مالک ومدیر تھے۔

عبدالواحد یوسفی نے عملی صحافت کاآغاز 1959-60ء میں روزنامہ انجام پشاور سے بحیثیت سٹاف رپورٹر کیا، 1967ء سے 1994-95ء تک نیشنل پریس ٹرسٹ کے اخبار مشرق پشاور میں سٹاف رپورٹر، سینئر سٹاف رپورٹر، چیف رپورٹر، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر، ریذیڈنٹ ایڈیٹر، مشرق گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر اور مشرق گروپ کے نمائندہ خصوصی مقیم اسلام آباد کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

’پشاور پریس کلب کے بانی ممبر ہیں، انہوں نے صحافتی خدمات کی بجا آوری کے سلسلے میں ایران، افغانستان، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی ممالک کے تفصیلی دورے بھی کئے مرحوم کا جنازہ آج ان کی رہائش گاہ واقع سٹریٹ ٹو سی شامی روڈ پشاور کینٹ سے اٹھایاجائے گا اور سٹریٹ ٹو میں واقع پارک میں گیارہ بجے نما ز جنازہ ادا کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.