Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

اسلام آباد۔پریذائیڈنگ افسربیرسٹرمحمد علی سیف کی زیرصدارت ایوان بالا کااجلاس ہوا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نےچیئرمین صادق سنجرانی کےخلاف تحریک پیش کی۔64ارکان نےنشستوں سےکھڑے ہوکرقرارداد پیش کرنےکی حمایت کی جس پربیرسٹرمحمد علی سیف نےتحریک پررائےشماری کی منظوری دے دی۔

رائےشماری خفیہ طریقےسےکرائی گئی اور100اراکین نےاپنا حق رائےدہی استعمال کیاجن میں سے5ووٹ مسترد ہوگئے۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیےاپوزیشن کو53ارکان کی ضرورت تھی لیکن اسے50ووٹ ملے۔دوسری جانب صادق سنجرانی کےحق میں45ووٹ ڈالے گئے۔
اسطرح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی اوراپوزیشن اتحاد سینیٹ میں عددی اکثریت ہونےکے باوجود چیئرمین کو ہٹانے میں ناکام ہوگیا۔

سینیٹ میں حکومتی اوراتحادی ارکان کی تعداد 36ہے،اس سےظاہرہوتاہےکہ اپوزیشن کے9ارکان نےصادق سنجرانی کو ووٹ دیا۔

ووٹنگ کےدوران جماعت اسلامی کےسراج الحق اورسینیٹر مشتاق احمد جبکہ ن لیگ کےچوہدری تنویرایوان سےغیرحاضررہے۔جماعت اسلامی نےچیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبداررہنےکا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کےخلاف ووٹنگ کےبعد قائد ایوان شبلی فرازنےڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو ہٹانےکےلیےتحریک عدم اعتماد پیش کی جس پررائےشماری کرائی جارہی ہے۔اپوزیشن نےڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف رائےشماری میں حصہ نہ لینےکافیصلہ کیااورووٹ نہیں ڈالے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.