Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی پی اےایشیائی فورم کی قیادت پارلیمانی تعاون کو یقینی بنائےگی۔اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد۔اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنےکہاہےکہ سی پی اےایشیائی فورم کی قیادت پارلیمانی تعاون کو یقینی بنائےگی،ایشیائی خطے کی ترقی باہمی اعتماد اوربھروسےسےکام کرنےمیں ہے،سی پی اےاہم فریضہ سرانجام دے رہاہے،امید کرتاہوں سی پی اےپارلیمانوں کے تعلقات کو مضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگی۔

جمعرات کواسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نےدولت مشترکہ کی پانچویں پارلیمانی کانفرنس کی اختتامی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا ہےکہ پانچویں سی پی اےایشیائی کانفرنس کی میزبانی کرناقومی اسمبلی کےلیےاعزازکی بات ہے،کانفرنس خطےکی تمام پارلیمانوں کی مشترکہ کامیابی ہے،کانفرنس میں جنوبی ایشیائی کودرپیش انتہائی اہم چیلنجوں پرروشی ڈالی گئی،سی پی اےایشیائی فورم کی قیادت پارلیمانی تعاون کو یقینی بنائےگی۔

انہوں نےکہاقانون سازوں کوخطےکو درپیش مسائل کی جانب اپنی اپنی حکومتوں کوراغب کرناہوگا،ایشیائی خطےکی ترقی باہمی اعتماداور بھروسےسےکام کرنےمیں ہے،ہم نےخواتین،نوجوانوں اورایس ڈی جیزکو قانون سازاداروں کےساتھ منسلک کیاہے،خواتین اورنوجوانوں کو پارلیمانی فورمز کے ذریعے منسلک کرنے سے جمہوری فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اسد قیصرنےکہاسی پی اےاہم فریضہ سرانجام دےرہاہے،امید کرتاہوں سی پی اےپارلیمانوں کےتعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگارثابت ہوگی،کانفرنس کوکامیاب بنانےپرمیڈیاکاشکریہ اداکرتاہوں،قومی اسمبلی علاقائی چیلنجزکےلیےمشترکہ حکمت عملی طےکرنےکی کوششیں جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.