Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شریف خاندان نےکرپشن کی بنیادرکھی,جبکہ اسحاق ڈار نےمنی لانڈرنگ کےلیےجعلی اکاؤنٹس بنائے۔فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کےلیےجعلی اکاؤنٹس بنائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاؤنٹس بنائے۔

فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ آصف زرداری نےسندھ میں جعلی اکاؤنٹس بنائے،32اکاؤنٹس سےبلاول بھٹو کےاخراجات سامنےآئے،ایف آئی اے نےتحقیقات میں5ہزار کے قریب جعلی اکاؤنٹس پکڑے جسکےذریعے پیسےملک سےباہربھیجےجاتےرہے۔
فواد چوہدری نےکہاکہ شہبازشریف پربھی آمدن سےزائد اثاثےبنانےکا الزام ہے،حدیبیہ پیپرزمل کےمالک نوازشریف تھےجبکہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.