Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان میں سرحد پارفائرنگ پاک فوج کے6جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.