Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہبازشریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنےکا اقدام عدالت میں چیلنج کرنےکا فیصلہ

لاہور۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن)کےصدرمحمد شہبازشریف نےایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنےکا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کےزیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نےقومی احتساب بیورو (نیب )کی درخواست پرغور کرتےہوئے فیصلہ کیاکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیاجائے۔یوں اب شہبازشریف بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےنام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.