Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوابی ضلع کونسل:متفقہ طورپربجٹ برائےمالی سال 2019-20 مبلغ 8ارب72کروڑ 64لاکھ 8ہزارمنظور 

صوابی۔ضلع کونسل صوابی نےمتفقہ طورپربجٹ برائےمالی سال2019-20مبلغ 8ارب 72کروڑ64لاکھ 8ہزار منظورکرلیا۔ بجٹ کا اختتامی اجلاس انورسیدایڈوکیٹ کی صدارت میں ہواجس میں ارکان کونسل عزیزاللہ خان،سلمی بی بی،عبدالرازق خان،حشمت خان ایڈوکیٹ،شہنشاہ باچا،نگینہ جان،قسمت بی بی،سلطان زری،یاسرزمان،حسن خان ایڈوکیٹ،سلیم خان،سرزمین باچااوردیگر نےبجٹ پربحث میں حصہ لیااور فیصلہ کیاکہ متفقہ طور پر کونسل سےبجٹ پاس کیاجائےاس موقع پر ضلع ناظم حاجی محمد زاہد خان نےمتفقہ طورپربجٹ پاس کرنے پر تمام ممبران کونسل کاشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ تمام ارکان کونسل نےسیاسی اختلافات اورذاتی پسند وناپسند کو بالائےطاق رکھ کر ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی کے خاطر بجٹ برائے سال 2019-20کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

انہوں نے ایوان کی وساطت سےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آبادی کے لحاظ سے بڑے اضلاع میں شمار ہونے والے ضلع صوابی کو صوبائی مالیاتی کمیشن کی جانب سےانتہائی کم رقم دی جارہی ہےلہٰذا اس رقم میں اضافہ کرنےکےعلاوہ ہمارے ٹوبیکو سیس ، شوگر سیس اور ہائیڈل انکم وغیرہ کی مد میں ملنےوالی رقم ضلعی حکومت صوابی کو دی جائےانہوں نے کہا کہ تمام ممبران یہ عہد کریں کہ مل کر ضلع صوابی کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اس کو امن کا گہوارہ اور ایک ماڈل ضلع بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کی ضلع کونسل منتخب پختونوں کا ایک جر گہ کونسل ہے یہاں حکومت اور اپوزیشن کا تصور نہیں بلکہ ضلع کی ترقی کے دو پہیے ہے اور ہم دونوں پہیوں نے مل کر ضلع کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے-

انہوں نےکہاکہ میرے قوم وفعل میں کوئی تضاد نہیں ہوگا اوریہ ثابت کرکےدکھاونگا اوراپنےاُصولی موقف پرہمیشہ قائم رہونگاانہوں نےکہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کاایجنڈا صوابی کی مٹی پرامن،ترقی اورخوشحالی ہےاورہمارےاس ایجنڈے اورنیک ارادوں میں ضلع صوابی کے تمام منتخب ممبران،سرکاری آفسران واہلکاران جرگہ کےاراکین اور دیگر سٹیک ہولڈر ہماراساتھ دےکرصوابی کو ایک مثالی ترقیاتی ضلع بنائیں گے.

انہوں نےواضح کردیاکہ موجودہ تر قیاتی فنڈزکوصوبائی حکومت کےوضع کردہ تناسب سےبرابری کی بنیاد پرتشکیل کرینگےاوراس مقصد کےلئےبنائی گئی کمیٹی کی مشاورت سےہرکونسل کےمنتخب ممبر،مخصوس سیٹوں پرمنتخب ممبران اوربحیثیت ضلع ناظم میرےاورضلع نائب ناظم کےلئےبھی فنڈزمیں کچھ حصہ مختص کرینگے۔تاکہ ہم دونوں کسی پروگرام میں جائےتواس علاقےکےعوام کے بھی ترقیاتی کاموں کے مطالبات ہو تے ہیں ان کو پور ا کرنے کے لئے بھی یہی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کر سکے-

انہوں نے کہا کہ دیگر مدات کے جو فنڈز ہیں یاسلائی مشین یا ویل چیئر اس میں بھی ہر ممبر کو برابر کا حصہ ملے گا آپ سب امید رکھیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہو گی خواتین ممبران کو مشاورتی عمل میں شامل کرینگے دیگر کمیونٹی کے ممبران کے حقوق کا پورا پورا تحفظ کرینگے ان کے تمام جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کرینگے ایک بات اور وہ یہ کہ تمام کمیٹیاں اپنے آپ کو فعال کریں کیونکہ یہی کمیٹیاں محکموں اور اس کونسل کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جب کمیٹیوں اور محکموں کے در میان رابطہ ہوگا تو ہمارے مسائل انشاء اللہ حل ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.