Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں امن کیلئے روڈ میپ پر اتفاق

دوحہ:طالبان اورافغان وفد کےدرمیان افغانستان میں امن کیلئےروڈ میپ پراتفاق ہوگیا۔قطرکےدورالحکومت دوحہ میں قطری حکومت اورجرمنی کی مشترکہ میزبانی میں مسئلہ افغانستان کےحل کےلیےمذاکرات ہوئےجن میں طالبان اورافغان وفود نےشرکت کی۔بات چیت میں افغان حکومت نےشرکت نہیں کی تاہم اس کے تین نمائندے انفرادی حیثیت میں شریک ہوئے۔ مذاکرات کےدوران افغانستان میں امن کیلئےلائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا جسے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کامشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئےکہاگیاکہ افغانستان میں اسلامی اصولوں اورانسانی حقوق کےاحترام،ایک دوسرے کےخلاف سخت بیانات نہ دینے،سرکاری اداروں پرحملےنہ کرنے،پرتشدد واقعات میں کمی اورمذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیاہے۔فریقین نے عالمی برادری اورعلاقائی و مقامی عناصر پر افغان اقدار کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔

مذاکرات کے لائحہ عمل کے مطابق بوڑھے، بیمار اور معذور قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے گا، سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں کا احترام کیا جائے گا اور عام شہریوں کے جانی نقصان کو ختم کیا جائے گا، اسلامی اقدار کے مطابق خواتین کو ان کے حقوق دیے جائیں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد نےکہاکہ امریکا اورطالبان کےدرمیان جاری علیحدہ مذاکرات میں4میں سے تین نکات پراتفاق ہوگیاجن میں جنگ بندی،بین الافغان مذاکرات،افغانستان سےامریکی اتحادی افواج کاانخلا اورافغان سرزمین کی امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہیں۔

زلمے نےحساس موضوع قرار دےکرچوتھے نکات کی تفصیلات بتانےسےانکارکردیا جس پراتفاق نہیں ہوسکاہے۔انہوں نےکہاکہ امریکا یکم ستمبر سے پہلے تمام مسائل پر اتفاق کرنا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.