Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

طورخم: بھارت کیلئے جاسوسی کرنے والا افغان باشندہ گرفتار

پشاور: طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران شاہد نے بتایا کہ افغان ایجنٹ عمر داود کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا اور وہ 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمر داود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.