Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔وزیرخارجہ

نیوزی لینڈ حکومت نےجاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے،ایک پاکستانی کےزخمی ہونےکی تصدیق ہوئی ہےتاہم کرائسٹ چرچ میں300پاکستانی رہائش پذیرہیں اوراس وقت9 کےقریب پاکستانی لاپتہ ہیں جنکےموبائل بھی بند ہیں جبکہ لندن میں بھی اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سےرجوع کریں گے،ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔ملتان میں میڈیا سےبات چیت

ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ پاکستان نےعافیہ صدیقی کی رہائی کےلیےبہت کوششیں کی ہیں لیکن امریکا کا قانون آڑے آجاتا ہےجبکہ عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔

ملتان میں میڈیا سےبات کرتےہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کاواقعہ قابل مذمت ہےجس میں49مسلمانوں کو شہید کیا گیا،دہشت گرد عالمی مسئلہ ہےنیوزی لینڈ میں ایساواقعہ پہلےکبھی ہوا نہ سنا ہے۔

وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ نیوزی لینڈ حکومت نےجاں بحق افراد کی شناخت کرلی ہے،ایک پاکستانی کےزخمی ہونےکی تصدیق ہوئی ہےتاہم کرائسٹ چرچ میں300پاکستانی رہائش پذیرہیں اوراس وقت9 کےقریب پاکستانی لاپتہ ہیں جنکےموبائل بھی بند ہیں جبکہ لندن میں بھی اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سےرجوع کریں گے،ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے،ہماری تو پہلےروزسےکشیدگی کم کرنےکی کوشش تھی،کشیدگی کم کرانے کیلئےچین نےکرداراداکیا،کل دورہ چین کروں گا جبکہ ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہےتاہم19مئی تک مودی سرکا سےکوئی بعید نہیں،بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اورلائن آف کنٹرول پر الرٹ رہناہوگا،بھارتی پائلٹ کو رہا کرنےکا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے، پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کافی عرصے بعد سامنے آیا ہے، کرتار پور راہداری کیلیے آیندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ پہلی باراوآئی سی قرارداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ذکرکیاگیا،ہمارا موقف ہےمقبوضہ کشمیرمیں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے،ساری دنیا نےدیکھاکہ بھارت کارویہ غیرذمہ دارانہ اورپاکستان کارویہ ذمہ دارانہ تھا جبکہ روس نے پاکستان اوربھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے پلیٹ فورم دینے کی تجویز دی اور پاکستان نے روس کی تجویز کی حمایت کی ہے، بھارت کومنانا ان کا کام ہے۔

عافیہ صدیقی سےمتعلق پوچھےگئےسوال پروزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ سوشل میڈیا کےبہت سےفوائد ہیں لیکن حقائق کےبرعکس معلومات ہوتی ہیں اورجولوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتےہیں ان سےگزارش ہےحساس معلومات پرخاموش رہیں،عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےبھرپور کوشش کررہے ہیں،اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کورہاکروانےمیں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی امریکا سےبات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.