Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عالمی ادارےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی

اسلام آباد:دہشت گردوں کی مالی معاونت اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کےعالمی ادارےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ملک کے تمام صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ فہرست عمل درآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے۔ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ کالعدم تنظیمو ں تک سونے اور زیورات کے عطیات نہ پہنچ پائیں۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے مطالبات کی فہرست میں کہا ہے کہ ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے، ضلعی سطح پر ریگولیشن کا نظام فوری طور پر بنایا جائے اور ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں۔

یاد رہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کاقیام1989میں عمل میں آیا اوراس تنظیم کے35ارکان ہیں جن میں امریکا، برطانیہ،چین اورانڈیا بھی شامل ہیں تاہم پاکستان اس تنظیم کا رکن نہیں ہے۔

اس ادارے کی ویب سائٹ کےمطابق یہ ایک ‘پالیسی ساز ادارہ’ہےجوسیاسی عزم پیدا کرنےکےلیےکام کرتاہےاوراسکےارکان کا اجلاس ہر تین برس بعد ہوتا ہے جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جاری کردہ سفارشات پر کس حد تک عمل درآمد ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.