Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کا مسئلہ ہےکہ وہ خود نااہل اور ٹیم نالائق ہے۔مریم اورنگزیب

آج امریکی فائننس سیکرٹری نےوزیرِ خزانہ اسد عمرسےملنے سےانکارکیا اورحکومت کو سفارتی سطح پرناکامی ہوئی،سفارتی سطح پر ہونے والی ناکام سے توجہ ہٹانے کےلئےوزیراطلاعات سےپریس کانفرنس کرائی گئی،عمران خان کیوں آپ اپنی جھوٹ بولنے والی کمپنی سے اپنا اور وزیراعظم کی کرسی کا مذاق اڑواتے ہیں۔مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ عمران خان کامسئلہ ہےکہ وہ خود نااہل اور ٹیم نالائق ہے،اوراپنےنالائق اورنااہل ہونے کاپتہ خود حکومت کو بھی چل گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پرردعمل کا اظہارکرتےہوئےترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ آج امریکی فائننس سیکرٹری نےوزیرِ خزانہ اسد عمرسےملنے سےنکارکیا اورحکومت کوسفارتی سطح پرناکامی ہوئی،سفارتی سطح پرہونے والی ناکام سےتوجہ ہٹانے کےلئےوزیراطلاعات سےپریس کانفرنس کرائی گئی،عمران خان کیوں آپ اپنی جھوٹ بولنےوالی کمپنی سےاپنا اور وزیراعظم کی کرسی کا مذاق اڑواتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ ملک میں ترقی کی شرح آدھی اورمہنگائی3گْنا بڑھ گئی ہے،یومیہ16ارب قرض بڑھارہا ہے،بجلی25فیصد اورگیس150فیصد مہنگی ہوگئی ہے،اورجب سوال کیاجائےتواعلان وزیراعظم ہےکہ جوسوال کرےگااس کی زبان بندی یاوہ جیل میں ڈال دیاجائے گا، پارلیمان میں سوالوں کے جواب دینے کے ڈر سے پارلیمان کومفلوج کر دیا گیا ہے۔

ترجمان(ن)لیگ نےکہا کہ عمران خان کامسئلہ یہ ہےکہ وہ خود نااہل اوران کی پوری ٹیم نالائق ہے،اپنےنالائق اور نااہل ہونےکا پتہ خود حکو مت کو بھی چل گیاہے،اب آئینہ توڑنےسےمعاشی حالت بہترنہیں ہوگی،اورالزامات لگانے سےآپ اپنی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈال سکتے، عوام آپ کے جھوٹ،ڈھونگ اورڈرامےسمجھ گئی ہےاب آپ کوجواب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ عمران خان اب آپ وزیراعظم ہیں،وزارت عظمیٰ کےمنصب پربیٹھ کر کینٹینرپربولےگئےجھوٹ چھوڑدیں اور اپنی ”لائینگ“کمپنی سےجھوٹ نہ بلوائیں،بلکہ شریف خاندان پر کرپشن ثابت کریں جو ثابت نہیں ہورہی،اورجواب دیں کہ پشاورمیٹرو کےایک کھرب کہاں گئے،آپ نے28سال کی عمرمیں آف شورکمپنی متعارف کروائی اوربنی گالہ کابےنامی محل لیا،آپ نے18جعلی اکاوٴنٹس سےمنی لانڈرنگ کرکےپارٹی کو فنڈ کیااورالیکشن کمیشن میں جواب نہیں دیتے،جہانگیرترین نےمالی اورباورچیوں کےنام پراربوں کی منی لانڈرگ کی اسکا بھی بتائیں،آپ کو ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.