Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان 7 دن جیل میں نہیں گزار سکتے،آفتاب شیر پاؤ

پشاور۔قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نےکہاہےکہ مرناتو دورکی بات عمران خان7دن جیل میں نہیں گزارسکتے،پشاور بی آرٹی میں کرپشن پرکسی کو نہیں پکڑتے،بلین ٹری،مالم جبہ جیسےسنگین کیسوں پربھی خاموشی ہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے آفتاب احمد خان شیرپاونےکہا کہ رہبرکمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔

اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھا ہونےسےملک وجمہوریت کو تقویت ملےگی۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان کوسلیکٹیڈ وزیراعظم کہنا مناسب ہے۔ عوام پر مہنگائی کےبم برسائےگئےجس سے ہرطبقہ متاثرہورہاہے۔آفتاب شیرپاو نےملک میں صاف شفاف انتخابات ضروری قراردیتےہوئے کہاکہ رہبرکمیٹی میں قبائلی اضلاع میں ہونےوالےانتخابات پربھی بات ہوئی۔پولنگ اسٹیشنوں کےاندرفوج کی تعیناتی سےانتخابات متنازع ہوںگے۔

انہوں نےرانا ثنا اللہ پرلگائےگئےالزامات کو بے بنیاد قراردیا۔آفتاب شیر پاو نے مزید کہا کہ افغانستان میں حالات بہترہونےتک افغان مہاجرین کو نہ نکالا جائے۔افغان طالبان کےساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں مہاجرین کا جانا آسان ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.