Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عید الاضحیٰ : کون سے سیاستدان جیل میں گزاریں گے

ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کئی سیاستدان اپنی عید جیل میں گزاریں گے ،قید میں عید گزارنے والوں میں ایک سابق صدر ، دو سابق وزرائے اعظم ،اسپیکر اسمبلی، کئی سابق وزراء جبکہ ایک موجودہ اپوزیشن لیڈرکی عید  بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگی۔ یہ عید الاضحٰی ملکی سیاسی تاریخ کی پہلی عید ہو گی جب درجن بھر سے زائد سیاسی رہنما تہوار جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔

تبدیلی سرکار کے عہد میں سابق صدر آصف علی زرداری ، دو سابق وزرائے اعظم  میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی عید قرباں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرے گی ۔ سیاسی جماعتوں کی دو مرکزی خواتین رہنما جن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا تہوار بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بسر ہوگا۔

پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عید قیدخانے میں گزرے گی تو سابق صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، سلمان رفیق ، وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل  اورخواجہ سعد رفیق بھی اپنی عید سلاخوں کے پیچھے گزارنے پر مجبور ہونگے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی اور موجودہ حکومت کے رکن اسمبلی سبطین خان بھی مختلف کیسز میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں۔ یاسی رہنماؤں کے علاوہ انکے رشتہ داروں کی عید بھی قید میں گزرے گی نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف اور رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار کا تہوار بھی قید تنہائی کی نذر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.