Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردی اور خصوصی کمیٹی کو پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔  تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کےخلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں،اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا،فیصلہ چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن نے خصوصی کمیٹی کوپارٹی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کاحکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے کہا کہ فریقین 14 اکتوبرکوکمیٹی کےسامنے پیش ہوں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے حقائق سامنے آ گئے تو یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،کیس کے حقائق سامنے آئیں گے تولوگوں کوپتا چلے گااس فنڈنگ کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پانچ سال سے عمران خان کا مقابلہ کر رہا ہوں ، عمران خان اپنے احتساب سے پانچ سال سے بھاگ رہے ہیں ۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ آپ کبھی ہائی کورٹ بھاگتے ہیں ، کبھی میرے خلاف مہم چلاتے ہیں، ہم تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس سے متعلق اسٹیٹ بینک نے 23 اکاؤنٹ پیش کر دیے ہیں ، 14 اکتوبر کے بعد سکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے ، اسکروٹنی کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ جلد پیش کرے، اکبر ایس بابرنے کہا کہ پچھلے الیکشن میں بہت دھاندلی ہوئی ، نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.