Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،دوصحافیوں سمیت  47افرادشہید

غزہ پٹی کی مشرقی سرحد پر شہریوں کی حق واپسی کے لیے ریلیاں، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے نعرے 

مقبوضہ غزہ ۔فلسطین کےعلاقےغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نےفلسطینی مظاہرین پرفائرنگ کردی جس کےنیتجےمیں ایک فلسطینی شہری شہید اور47 زخمی ہوگئے۔ادھرفلسطینی وزارت صحت نےبتایا ہےکہ حق واپسی کی ریلی پر فائرنگ سےچارامدادی کارکنوں،دو صحافیوں اور15 بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرفلسطینی شہریوں نےحق واپسی کےلیےریلیاں نکالیں۔انہوں نےفلسطینی حق واپسی کےحصول اور غزہ کی ناکہ بندی کےخاتمےکےلیےنعرے لگائے۔اس موق پراسرائیلی فوج نےفائرنگ کرکےایک فلسطینی کو شہید اورپچاس کےقریب شہریوں کو زخمی کردیا۔

ادھرفلسطینی وزارت صحت نےبتایاکہ مقبوضہ غزہ کی مشرقی سرحد پراسرائیلی فائرنگ سےچارامدادی کارکنوں،دو صحافیوں اور 15 بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے داغا گیا آنسوگیس کا ایک گولہ امدادی کارکن محمد ابو جزر کے چہرے پر آلگا جس کےنتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

خیال رہےکہ فلسطینی شہری غزہ میں50ہفتوں سےاحتجاج کررہے ہیں۔30مارچ 2018سےغزہ میں جاری احتجاجی مظاہروں کےدوران اب تک 300 کے قریب فلسطینی شہید اور 28 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.