Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبائلی اضلاع میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 738 تک پہنچ گئی

قبائلی اضلاع میں ایڈز کے 738 مریض رجسٹرڈ ہیں جن کا علاج جاری ہے، بہت جلد ضلع خیبر میں ایڈز ٹیسٹ کیمپ شروع کئے جائیں گے۔ ایڈز ایک قابل علاج مرض ہے ضلع خیبر میں 130 افراد جس میں مبتلا بتائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان ایڈز سے متاثرہ افراد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے جمرود تحصیل جرگہ حال میں ایڈز آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفیق، ایڈز پروگرام منیجر ڈاکٹر دورخانے، اسسٹنٹ کمشنر جمرود اکبر افتخار اور علاقائی مشران و طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر درخانے کا کہنا تھا کہ گھبراہٹ اور شرمندگی کے باعث علاج نہ ہونے سے مرض مزید پھیلتا جا رہا ہے جبکہ ایڈز ایک قابل علاج مرض ہے اور کسی بھی ہسپتال میں مفت ٹیسٹ و علاج کی سہولت موجود ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.