Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنےکاعمل پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ترجمان الیکشن کمیشن

پشاور۔ترجمان الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنےکا عمل پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا اور اس دوران الیکشن کمیشن کو 4 شکایات موصول ہوئیں جو معمولی نوعیت کی تھیں۔

انہوں نےکہاکہ پریزائیڈنگ افسر واٹس ایپ کےذریعےنتائج ریٹرننگ افسرکو بھیجےگا،دور دراز علاقوں سےیزائیڈنگ افسرخود جاکر آراو کو نتائج دے گا۔

ان کا کہنا ہےکہ جن علاقوں میں رات کو نقل وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج صبح موصول ہونا شروع ہوں گےجبکہ دیگر علاقوں سے نتائج آج رات موصول ہونا شروع ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.