Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قطر:افغانستان امن مذاکرات قطر میں جاری ملا عبدالغنی برادر شریک

دوحہ: افغانستان امن مذاکرات کے اہم دور میں شرکت کے لیے طالبان نمائندے ملا عبدالغنی برادر قطر پہنچ گئے۔افغانستان امن مذاکرات میں شرکت کےلیےطالبان نمائندوں کےاہم ترین رکن ملا عبدالغنی برادردوحہ پہنچ گئےہیں جہاں وہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کےساتھ گزشتہ ماہ طےپائےگئےنکات کا جائزہ لیں گے۔طالبان اورامریکا کےدرمیان مذاکراتی عمل کایہ دور 6 روز تک جاری رہے گا۔

طالبان رہنما اکبرآغانےمیڈیا کو ملاعبد الغنی برادرکےدوحہ پہنچنےکی تصدیق کرتےہوئےافغان امن مذاکرات کےطےپاجانےکی امید کا اظہارکی ہے۔ملاعبد الغنی برادرقطرمیں طالبان کےسیاسی دفترکےسربراہ بھی ہیں۔دیگرطالبان رہنماؤں کی بھی جلد قطرپہنچنےکی اطلاعات ہیں۔
فریقین کےدرمیان مذاکرات کاآخری دورگزشتہ ماہ ہی ہوا تھاجس میں دونوں جانب سےخاطرخواہ پیشرفت کاعندیہ دیاگیاتھا تاہم امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نےکچھ معاملات کےحل طلب ہونےکاکہہ کرحتمی معاہدےطےپانےکےلیےایک اور مذاکراتی دورکا اشارہ دیا تھا۔

گزشتہ ماہ ہونےوالےمذاکرات میں غیرملکی فوج کےافغانستان سے18ماہ کےاندرانخلاء،طالبان رہنماؤن کو بلیک لسٹ سےنکالنے،سفری پابندیاں ختم کرنےاورقیدیوں کےتبادلےکےبدلےمیں طالبان کی افغانستان میں داعش یاالقاعدہ کو پناہ نہ دینےکی ضمانت دینےپراتفاق کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.