Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قلعہ سیف اللہ: مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی کے قریب مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عتیق شاہوانی نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی کے قریب علی الصبح ڈ یرہ غازی خان سے آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار تیل بردار پک اپ سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور گاڑیوں میں آگ پھڑک ا ٹھی۔ عتیق شاہوانی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق ہوئےجب کہ ایک مسافر نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے تاہم لاشیں جھلس جا نے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی ہیں، لاشوں کو شناخت او ر ڈی این اے کے لئےکوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.