Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی ٹیم کےفاسٹ بولر محمد عامرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد-محمد عامرنےٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کرتےہوئےکہاکہ کرکٹ کےروایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنامیرےلیے اعزاز تھا۔

انہوں نےکہاکہ ٹیسٹ کرکٹ سےعلیحدگی اختیارکرنےکا فیصلہ آسان نہیں تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ کامشکورہوں جنہوں نےمجھےاپنے سینےپرگولڈن اسٹار لوگو لگانےکا موقع دیا۔محمد عامر نےجولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا۔محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔

اپریل 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میچ میں 44 رنز کے عوض 6 وکٹیں محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنس تھی۔

ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں محمد عامر کی کمی محسوس کرے گی۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے وہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.