Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی کرکٹ ٹیم کےسینئرکھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کےلیےتیار ہیں۔مکی آرتھر

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مکی آرتھرکا کہنا ہےکہ آئندہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے،ٹیم کےسینئرکھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔دورہ آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ گئے۔

پریس کانفرنس کرتےہوئےمکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے ہارنا افسوسناک ہے لیکن دورے میں پانچ سنچریاں بنیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ ٹیلنٹ کو دیکھ سکیں۔

انہوں نےکہاکہ ون ڈے سیریزسےکئی مثبت چیزیں سامنےآئیں،عابد علی کی کارکردگی نےبہت متاثرکیا،ورلڈ کپ اسکواڈ سےمتعلق ہم بہت کلیئر ہیں۔

قومی ٹیم کےہیڈ کوچ نےکہاکہ ورلڈ کپ سےقبل11 میچز ملیں گے،انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے،تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کےمعیار پر پورا اُترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔

مکی آرتھرنےکہاکہ کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کریں ہمیں اس پرکام کرناہے،آئندہ2روز میں سلیکشن کمیٹی کےساتھ بیٹھیں گےاور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا۔

مکی آرتھر نےکہاکہ سرفرازاحمد فرسٹ چوائس وکٹ کیپرہیں اوروہ پاکستان ٹیم کےکپتان ہیں جبکہ محمد عامر بڑے میچ کابولر ہے،اس کی فارم اچھی نہیں تھی۔

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا رویہ دورے میں اچھا رہا اس نے متاثر کرنے کی بہت محنت کی تاہم ان کا واقعہ بھی مجھے میڈیا منیجر نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ہمارے ساتھ کافی عرصے سے ہیں ان کے رویے میں فرق واضح ہے، بدقسمتی سے عمر اکمل دورے میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.