Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی ہیرو عنایت اللہ خان المعروف ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی

پشاور:2014 میں بارود ناکارہ بناتےہوئے ٹانگ گنوانےوالےقومی ہیروعنایت اللہ خان المعروف ٹائیگرکو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی جان کی پروا کیےبغیرپولیس کےبہادراہلکارنے2014میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتےہوئےاپنی ٹانگ گنوا دی تھی،جس پرانہیں اسلام آباد میں مصنوعی ٹانگ لگائی گئی تاہم مصنوعی ٹانگ کی مدت رواں سال پوری ہوگئی،جس پرآئی جی خیبرپختونخوا نعیم خان نےکے پی پولیس کے ہیروکی نئی مصنوعی ٹانگ کی خریداری کےفوری طورپراحکامات جاری کرتےہوئے3لاکھ روپےمالیت کی نئی مصنوعی ٹانگ فراہم کردی جس پربہادرجوان نےکےپی پولیس کاشکریہ ادا کرتےہوئےدشمن کےعزائم کوخاک میں ملانےاورپہلے سےبڑھ کرجانفشانی اوردلیری سے خدمامت سرانجام دینے کی حامی بھری۔

عنایت اللہ خان ٹائیگرنےبات کرتےہوئےکہاکہ وہ 1998 میں کےپی پولیس میں بھرتی ہوئےتھے،دوسروں کی جان بچانااسکامشن ہے۔7 مرتبہ بموں اورخودکش جیکٹس کوناکارہ بناتےہوئےزخمی ہوچکےہیں لیکن ہمت نہیں ہاری،2014میں ٹانگ بھی بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتےہوئے اڑ گئی لیکن آج  مصنوعی ٹانگ کے ذریعے وطن عزیز کے دفاع میں برسرپیکار ہوں۔

ٹائیگر کا کہنا تھاکہ وہ2014 سے2019 تک مصنوعی ٹانگ کےساتھ اب تک 82 بم ناکارہ بناچکا ہےجن میں ٹائم بم،اینٹی پرسنل مائنز،اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ٹائیگرنےکہاکہ2007میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دراون چوکی پرحملہ کرنےوالےخودکش حملہ آورکاسامنا کرتےہوئے اس کی بارود سےبھری جیکٹ کو اس نےناکارہ بنایا تھاجبکہ 2011 میں لاٹو فقیر مسجد میں حملہ کرنےوالےخود کش حملہ آورکی جیکٹ بھی ناکارہ بنائی تھی۔

ٹائیگرکا کہنا تھاکہ وہ بی ڈی یو کی ٹریننگ کےلئےبیرون ملک بھی جاچکا ہےاورآج بھی وہ ہرقسم کےمشکل حالات میں شہریوں کی جانیں بچانےکےلئے ہمہ وقت تیارہے۔حکومت پاکستان نے بہادری کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ شجاعت سے بھی نوازا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.