Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہورہائیکورٹ کاایفی ڈرین کیس میں لیگی رہنماحنیف عباسی کی عمرقید کی سزا معطل کرکےرہائی کاحکم

انسدادِ منشیات کی عدالت نےبہت سےقانونی پہلوئوں کونظرانداز کیا،حنیف عباسی ضمانت کےحق دارہیں'عدالتی فیصلہ,,راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ،حنیف عباسی آج کل عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج

لاہور۔لاہورہائیکورٹ نےایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزاپانےوالےمسلم لیگ(ن)کےمرکزی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرتےہوئے انہیں ضمانت پررہاکرنےکا حکم دیدیا۔ہائیکورٹ کی جس عالیہ نیلم اورجسٹس سرفرازڈوگرنےکیس کی سماعت کی۔

مسلم لیگ(ن)کےرہنما حنیف عباسی نےانسداد منشیات کی عدالت سےایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزا کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔حنیف عباسی نےاپنی درخواست میں موقف اپنایاکہ ایفی ڈرین مختلف فارماسوٹیکل کمپنیزکوفروخت کیاگیا،حنیف عباسی کی گریس فارما سوٹیکل سےریکوری نہیں ہوئی،ماتحت عدالت نے قانون کو نظراندازکرکے فیصلہ سنایا۔

وکیل نے کہا کہ ایفی ڈرین منشیات کےزمرےمیں نہیں آتا،کیس میں نامزد دیگر7ملزمان کو رہاکردیاگیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گزارکےخلاف سیاسی بنیادوں پرکیس بنایا گیا لہٰذا عدالت سزا معطل کرکےضمانت منظوراوررہاکرنےکا حکم دے۔سرکاری وکیل نےکہاکہ حنیف عباسی پر330کلو ایفی ڈرین اسمگلنگ کا الزام ہے،500کلو ایفی ڈرین اسمگل کرنےکا مقدمہ سنہ2010میں درج کیا گیا۔وکیل کاکہناتھاکہ گریس فارما سوٹیکل کوملزم بنایاگیاہے،137کلو ایفی ڈرین کوغیرقانونی طورپرفروخت کیاگیا۔دلائل کےبعد لاہور ہائیکورٹ نےحنیف عباسی کی عمر قید کی سزا معطل کردی اورانہیں ضمانت پررہا کرنےکا حکم دےدیا۔

عدالت نےاپنےفیصلےمیں کہاکہ انسدادِ منشیات کی عدالت نےاس کیس میں بہت سےقانونی پہلوئوں کو نظرانداز کیالہٰذا حنیف عباسی ضمانت کے حق دار ہیں اور ان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

ہائیکورٹ نےحنیف عباسی کی رہائی کاحکم دیا ہےاورانہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔حنیف عباسی عارضہ قلب کے باعث لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کےرہنما حنیف عباسی ودیگر ملزمان پرجولائی 2012ء میں 500کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔اس مقدمےمیں حنیف عباسی کےعلاوہ غضنفر،احمد بلال،عبدالباسط، ناصر خان،سراج عباسی،نزاکت اور محسن خورشید نامی افراد بھی شامل تھے۔ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دورانِ سماعت5ججز ہوئےجبکہ کیس میں36گواہان نےاپنی شہادتیں قلمبند کرائیں،ملزمان پرالزام تھاکہ انہوں نےایفی ڈرین کاغلط استعمال کیا۔

گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کےجج سردارمحمد اکرم خان نےایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.