Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لکی مروت: دو کمسن بھائی تالاب میں ڈوب کرجاں بحق

لکی مروت: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بچے آپس میں بھائی ہیں اور تالاب سے گھر کیلئے پانی لا رہے تھے کیونکہ علاقے کا واحد ٹیوب ویل ایک ماہ سے خراب پڑا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مظفر خان کے دو بیٹے 11 سالہ حظیفہ اور 9 سالہ اسد گھر کے قریب بھٹہ خشت کے تالاب سے گھر کیلئے پانی لا رہے تھے کہ اسد کا پیر پھسل گیا اور تالاب میں گر پڑا۔ بھائی کو بچانے کیلئے 11 سالہ حظیفہ نے بھی تالاب میں چھلانگ لگا لی لیکن وہ بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی افراد نے تالاب سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔  دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہےعلاقے کا واحد ٹیوب ویل پچھلے ایک ماہ سے خراب ہے اور بار بار اطلاع کے باوجود پبلک ہیلتھ والے ٹیوب ویل مرمت نہیں کر رہے اور ہم اس طرح تالابوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ضلع لکی مروت میں اس وقت پبلک ہیلتھ کے تحت چلنے والے اکثر ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.