Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لکی مروت: صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو کے معروف شاعر افگار بخاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لکی مروت میں نامعلوم افراد نے معروف و ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر ظہور عباس افگار بخاری کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ معروف شیعہ رہنما اور ایورڈ یافتہ شاعر ظہور عباس افگار بخاری  کو آبائی علاقے لکی مروت میں قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے  افگار بخاری کے حجرے میں گھس کر اس پر فائرنگ کی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کردی ہے۔ مقتول افگار بخاری پشتو ادب میں نمایاں خدمات پر صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.