Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مانسہرہ:پرویزمشرف حملےاورڈینیل پرل قتل میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

مانسہرہ:چھترپلین میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نےکارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیموں کےدودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔مانسہرہ کے علاقے چھترپلین میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتےہوئےکالعدم تنظیموں کے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن میں سے ایک کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور دوسرےکا تعلق داعش سے ہے۔گرفتاردہشت گردوں میں ایک تحریک طالبان کا کمانڈر عظیم جان ہے جس کا تعلق تورغر سے ہے جب کہ دوسرے دہشت گرد محمد انور کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

دہشت گردوں کو ایبٹ آباد اورمانسہرہ کےمضافات سے گرفتارکیاگیا،گرفتاردہشت گرد عظیم جان کراچی،سوات اور شانگلہ میں ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق عظیم جان خودکش بمباروں کا ٹرینر ہے اور کئی حملے بھی کروا چکا ہے،جبکہ عظیم جان ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل، کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف پر ناکام خودکش حملے،مولانا اظھارالحق جھنگوی اور امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قتل، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم دھماکے اور پولیس چوکی پر حملے کے علاوہ مہران شاہ مرکز فوجی کیمپ پر حملے سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھا۔ عظیم جان کے گروپ نے ہزار گنجی کوئٹہ میں بھی دھماکا کیا تھا جس میں 143 افراد شہید ہوئے۔
گرفتار ہونے والے دوسرے دہشت گرد انور کا تعلق داعش سے ہے، انور پشاور ڈائیو ٹرمینل پر حملے اور تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔ دونوں دہشت گردوں کو چند روز قبل گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشان دہی پرگرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.